• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ اعظم کیساتھ پیش آنیوالا واقعہ قابل مذمت ہے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل نے ژوب بار ایسوسی ایشن، ژوب بار کے سینئر وکیل شیخ اعظم خان مندوخیل کے ساتھ مخالف وکلاء کی جانب سے ناشائستہ الفاظ کے استعمال اور عدالتی کارروائی میں خلل ڈالنے کے واقعے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ وکلاء عدلیہ کا حصہ ہیں اور عدالت میں اس قسم کا رویہ نہ صرف توہین عدالت ہے بلکہ انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بھی ہے۔بلوچستان بار کونسل کے ایک بیان میں کہاگیاہےکہ بلوچستان بار کونسل کسی بھی وکیل کے خلاف اس قسم کے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔بلوچستان بار کونسل اس قسم کی کارروائی اور بد تمیزی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور کسی بھی راست اقدام سے دریغ نہیں کرے گا۔ بلوچستان بار کونسل، آئی جی پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور وکلاء کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید