ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں، متعدد فوڈ پوائنٹس کو ہزاروں کے جرمانے

October 03, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں، ملتان میں 2 ملک کولیکشن سنٹرز کو دودھ میں فیٹ کی کمی پائے جانے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح ملتان میں ناقابلِ سراغ اجزا استعمال، حشرات کی بھرمار ہونے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید برآں ملتان میں سویٹس یونٹ کو خراب انڈے استعمال کرنے، خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 14 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاؤہ خانیوال میں کریانہ سٹور کو ناقابلِ سراغ لال مرچ استعمال کرنے اور ناقابل سراغ مربہ فروخت کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔خانیوال میں سوڈا واٹر کی تیاری میں کیمیکل کا استمعال، مس برانڈنگ کرنے، غیر معیاری سیرپ کے استعمال پر سوڈا واٹر پلانٹ کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید خانیوال میں بیکری یونٹ کو خوراک کی فریزر میں نامناسب سٹوریج پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید برآں وہاڑی میں سویٹس یونٹ کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ علاؤہ ازیں وہاڑی میں دودھ میں فیٹ کی کمی پائے جانے پر ملک کولیکشن سنٹر کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔