پشاور میں سبزی اور پھلوں کی قیمتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی

October 03, 2022

پشاور (وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں سبزی اور پھلوں کی قیمتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی سبزی اور پھلوں کی قیمتیں زیادہ ہونے سے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام مزید مشکلات کا شکار ہونے لگے شہر میں سبزیوں کی قیمتیں پیاز 120،ٹماٹر 150سے 200روپے فی کلو،کچالو 100روپے،شملہ مرچ 300روپے،سبز مرچ 240،لہسن 330،درک 320روپے،ٹینڈا 140 اورکریلہ 120روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ پھل آم چونسہ 240روپے فی کلو،اڑو 200روپے ، انگور 240،سیب 170روپے،کیلا 100روپے اور امرود 90سے 160روپے تک فروخت ہونے لگا جبکہ رہی سہی کسر منافع خوروں نے پوری کر دی جو خود ساختہ قیمتوں پر سبزی اور پھل فروخت کر نے لگے تاہم متعلقہ انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل نا کام ہو چکی ہے۔