عمران خان سے شادی، ولیمے پر جمائما گولڈاسمتھ کیسی تیار ہوئی تھیں؟

October 03, 2022

فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اُن کی سابقہ، پہلی اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی ایک ویڈیو نے اس جوڑی کے مداحوں کی یادوں کو تازہ کر دیا ہے۔

سابق وزیرِاعظم عمران خان اور جمائما گولڈ اسمتھ کی تقریبِ ولیمہ کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس ویڈیو میں سفید شلوار قمیص اور سیاہ ویسٹ کوٹ پہنی ہوئی ہے جبکہ جمائما گولڈاسمتھ نے سنہری عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

جمائما گولڈاسمتھ نے پاکستانی روایتی دلہنوں طرح خوب زیورات کے ساتھ ٹیکا بھی لگایا ہوا ہے اور دوپٹہ بھی سر پر اوڑھا ہوا ہے۔

ویڈیو میں دونوں کو بے حد خوش دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب اگر جمائما گولڈ اسمتھ اور عمران خان کی شادی کی بات کی جائے تو یہ 20 جون 1995ء میں لندن میں ہوئی تھی۔

لندن میں انجام پانے والی شادی کی مرکزی تقریب کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر موجود ہے۔

عمران خان اور جمائما کی شادی 1995 سے 2004 تک ہی چل سکی تھی، اس سابقہ جوڑی کے دو بیٹے بھی ہیں جو لندن ہی میں اپنی والدہ کے ساتھ مقیم ہیں۔