لندن، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بولنگ شروع کر دی

October 04, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نےلندن میں بولنگ شروع کر دی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان میں ری ہیب کرانے کے لیے ایک بھی بندہ نہیں ہے۔

پیر کو لاہور میں عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا نام تو رکھ دیا ہے وہاں سہولیات کیا ہیں؟ اگر شروع میں شاہین آفریدی کا خیال رکھا جاتا، انہیں 45 دن نہ گھمایا جاتا تو شاہین اس وقت فٹ ہوتا۔ ٹی ٹوئنٹی صرف ہارڈ ہٹنگ کا نام نہیں، ہیری بروک کو دیکھیں 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتا ہے۔