خواتین ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، پاکستانی ٹیم نے دوسرا میچ بھی جیت لیا

October 04, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خواتین ٹی ٹوئینٹی ایشیا کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دو دن میں دوسرا میچ بھی جیت لیا۔ پیر کو بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی 9 وکٹ سے شکست دے دی۔پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ملائیشیا کو9 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کر دیا تھا۔پاکستان 71 رنز کا ہدف 12.2 اوورز میں پورا کیا، بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں پر70رنز بنائے تھے۔ پاکستان ٹیم کی جانب سے سدرہ امین نے 36 ناقابل شکست رنز بنا کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ منیبہ علی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، جب کہ بسمہ معروف 12 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں۔