قائد اعظم ٹرافی، بلوچستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز پر آؤٹ

October 04, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کےدوسرے راونڈ کے پہلے دن پنڈی اسٹیڈیم میں بلوچستان کی ٹیم پہلی اننگز میں185رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔احمد دانیال اور محمد علی نے تین تین وکٹ حاصل کئے جواب میں سینٹرل پنجاب نے دو وکٹ پر91رنز بنائے تھے۔فیصل آباد میں سندھ نے ناردرن کے خلاف پہلی اننگز میں چار وکٹ پر279رنز بنائے تھے۔سعود شکیل112 رنز پر کھیل رہے تھے خرم منظور نے58رنز بنائے ۔ایبٹ آباد میں کے پی کے پہلی اننگز میں 240رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔جواب میںسدرن پنجاب نے تین وکٹ پر48رنز بنائے تھے۔