کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا دسمبر میں بھارت میں کرانے پر غور ہورہا ہے۔ حکومتی سطح پر ابھی معاملات طے ہونا اور حتمی فیصلہ باقی ہے۔ پہلے میچ کی میزبانی چنئی کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس متعلق کرکٹ آسٹریلیا کو تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن اور بھارتی بورڈ کے جانب سے مثبت فیڈ بیک ملاہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے پانچ رکنی وفد نے چنئی میں ایک میٹنگ میں حصہ لیا ۔