کراچی (اسٹاف رپورٹر) سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے پاکستانی بیٹرز کو مشتعل کرنے کے لئے جملے کسے اور اسپورٹس مین اسپرٹ کی منافی حرکتیں کرتے رہے، لیکن بیٹرز نے نظر انداز کرکے کھیل پر توجہ رکھی۔ کئی بار کھلاڑیوں میں گرما گرمی ہوئی۔ فاسٹ بولرناہید رانا نے محمد رضوان کو چھیڑا تو رضوان نے بازو پھیلا کے کہا۔ آؤ گلے لگ جاؤ۔ایک موقع پر محمد رضوان نے اسکرین کے سامنے کھڑے ایک گراؤنڈا سٹاف کے رکن کو ہٹ جانے کا اشارہ کیا۔ جس پر لٹن داس نے اردو میں رضوان کو کہا کہ یہ کیا کر رہے ہو؟ رضوان نے کہا کہ وہ دیکھو، وہ سامنے کھڑا ہے۔ جواب میں لٹن داس نے کہا کہ ادھر کیا دیکھ رہے ہو؟ یہاں بیٹنگ کرو۔ اس پر محمد رضوان غصے میں آگئے اور ا کو کہا کہ یہ تمہارا کام ہے، میرا کام ہے یا امپائر کا؟ جس کے جواب میں لٹن داس نے کہا کہ ففٹی ہو گئی ہے بس اب ایکٹنگ شروع ہو جائے گی۔ امپائر نے دونوں میں بیچ بچاؤ کروایا ۔