• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گول کیپنگ باعث تشویش، غلطیوں پر کام کررہے ہیں، عماد شکیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ اور ایشین گیمز کیلئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں، پرو لیگ میں شرکت سے بہترین ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرنے کیلئے درکار معیار کو سمجھنے میں مدد ملی، بڑے مقابلوں میں غلطیوں سے بچنا چاہیے، خاص طور پر جوابی حملوں میں، کیونکہ ٹاپ ٹیمیں ہر غلطی کی سزا دیتی ہیں۔ ہماری تشویش کا سب سے اہم شعبہ گول کیپنگ ہے ۔ پرو لیگ میں جو غلطیاں تھیں، ان کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ٹیم بھارت کو شکست دینے کی کوشش کرے گی۔

اسپورٹس سے مزید