کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اسد شفیق کہتے ہیں کہ ہم دوسرا ٹیسٹ جیت سکتے ہیں، 121رنز باقی ہیں، رضوان بیٹنگ کر رہے ہیں، ساجد نے جس طرح پہلی اننگز میں کھیلا، ہم واقعی پر امید ہیں۔ بیٹنگ کارکردگی دیکھ کر بہت اچھا لگا ۔ سلہٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جس طرح کی بیٹنگ ہو رہی ہے ، ہم ٹارگٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ رضوان اور ساجد کی لمبی پارٹنر شپ ضروری ہے، یہ بہترین وکٹ ہے ۔ شان مسعود نیٹ پر بہت محنت کر رہے تھے، اس اننگز میں وہ بہترین کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ گرائونڈ میں جو کچھ ہوا یہ چلتا رہتا ہے میرا نہیں خیال کوئی سیریس معاملہ ہوا ہے۔ سعود شکیل فارم میں نہیں ہیں، اس کو سپورٹ کرنا ہے ۔محمد رضوان اگر سنچری کرتے ہیں تو یہ ٹیم کیلئے اچھا ہو گا۔