• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان ٹیم میں کئی تبدیلیوں کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایل سی سی اےگرائونڈ لاہور میں این سی اے وائٹ کیمپ کےچوتھے روز سناریو بیس میچ ہوا۔ حارف رئوف، شاداب خان، صاحبزادہ فرحان، ابرار احمد، نسیم شاہ، شامل حسین، معاز صداقت سمیت اٹھائیس کھلاڑی کیمپ شریک ہیں۔ آسٹریلیا سیریز کیلئے پاکستان ٹیم میں بابر اعظم کی شمولیت متوقع ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے والے ون ڈے اسکواڈ میں متعدد تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں ۔ فخر زمان ، سفیان مقیم اور حنین شاہ کی شمولیت کا امکان ہے۔ فہیم اشرف اور حسین طلعت کا جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد رضوان سے متعلق بات چیت جاری ہے۔ آسٹریلین ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔

اسپورٹس سے مزید