• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ اسپیشلسٹ سعود شکیل کے چار اننگز میں صرف 29 رنز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سعود شکیل پاکستان کیلئے صرف ٹیسٹ فارمیٹ کھیلتے ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دو ٹیسٹ کی چار اننگز میں وہ صرف29 رنز بناسکے ۔ بابر اعظم نے ایک ٹیسٹ کی دو اننگز میں115رنز بنائے۔ کپتان شان مسعود نے آخری اننگز میں 71رنز بنائے۔ وہ چار اننگز میں103رنز بناسکے۔ سلمان علی آغا نے سیریز میں176،آزان اویس 152، عبداللہ فضل 141، امام الحق نے دو اننگز میں45 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم 253، لٹن داس 239، کپتان نجم الحسین شانتو نے232 رنز بنائے۔ پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے سب سے زیادہ دس جبکہ خرم شہزاد اور حسن علی نے8،8کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

اسپورٹس سے مزید