پاکستانی کرکٹر کائنات امتیاز کی والدہ بطور امپائر ایشیا کپ میں شریک

October 04, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خواتین ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستانی کرکٹر کائنات امتیاز کے ساتھ ان کی والدہ سلیمہ امتیاز بطور امپائر ذمے داری نبھارہی ہیں۔سلہٹ میں سلیمہ امتیاز نے گزشتہ روز بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ کی صورت میں پہلی بار کسی انٹرنیشنل مقابلے میں امپائرنگ کی۔اس سے قبل وہ خواتین کے ایک مقامی ٹورنامنٹ میں بھی امپائرنگ کا فریضہ انجام دے چکی ہیں۔کائنات امتیاز کا اس حوالے سے ٹویٹر پر کہنا تھا کہ میری والدہ ایشیا کپ میں بطور امپائر شریک ہیں، انہوں نے جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر بہت زیادہ فخر ہے۔