جعلی سفری دستاویزات پر ترکی جانے والے 2 مسافر آف لوڈ

October 04, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن نے قائد اعظم انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات پر ترکی جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا ، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عاطف ندیم اور محمد برہان نامی مسافروں کے پاسپورٹس پر جعلی (Schengen) شینگن ویزے لگے ہوئے تھے،دونوںملزمان کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ۔