سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان اور اقوام متحدہ کی مشترکہ نظرثانی شدہ فلیش اپیل کا آغاز آج جنیوا میں کیا جائیگا

October 04, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں زمینی حقائق اور ضروریات کے تازہ ترین جائزے کی بنیاد پر حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کی جانب سے مشترکہ طور پر منگل کو جنیوا میں ایک اعلیٰ سطح کی نظرثانی شدہ فلیش اپیل کا آغاز کیا جائے گا۔ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق اس موقع پر نظرثانی شدہ پاکستان فلڈ رسپانس پلان 2022کا اشتراک کیا جائے گا۔