اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں، لیاقت بلوچ

October 04, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی کو عوامی مسائل، سیلاب متاثرین کی پریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں۔ دونوں اپنی ناکامیوں اور نااہلی کو چھپانے کے لیے نوراکشتی کررہے ہیں اور آس و اُمید میں ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی مل جائے۔ سیاسی اور پارٹی مفادات کی ہر قیمت پر ترجیح کا کلچر قانون کو پامال کررہاہے۔ عدالتوں کی ساکھ بُری طرح متاثر کی جارہی ہے۔