تعلیمی اداروں اور اہم عمارتوں کا ازسر نو سیکیورٹی آڈٹ کرانے کا سلسلہ جاری

October 04, 2022

پشاور( کرائم رپورٹر)پشاور پولیس کی جانب سے تعلیمی اداروں اور اہم و حساس عمارتوں کا ازسر نو سکیورٹی آڈٹ کرانے کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت گزشتہ روز جامعہ پشاور میں خصوصی موک ایکسرسائز کیا گیا ہے، سکیورٹی آڈٹس اور موک ایکسرسائز کا مقصد سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بناتے ہوئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانا ہے ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کی سربراہی میں ہونے والی ایکسرسائز میں ایس پی کینٹ محمد اظہر خان اور دیگر پولیس افسران سمیت پولیس کے مختلف یونٹس نے حصہ لیا، خصوصی ترتیب دیئے گئے مشق میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹنے کا مشق کیا گیا جس میں البرک ٹیم، آر آر ایف، بی ڈی یو کے علاوہ سنیفر ڈاگز ڈاگز، مقامی پولیس اور لیڈیز پولیس سمیت ریسکیو 1122 نے بھی حصہ لیا، خصوصی مشق کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں بروقت ریسپانڈ کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کے استعداد کار میں اضافہ کرنا تھاموک ایکسر سائز کے دوران یونیورسٹی آف پشاور کی عمارت کا محاصرہ کر کے طلبہ و طالبات اور عملہ کو بحفاظت منتقل کرنے اور دہشت گردوں سے علاقہ کی صفائی کی مشق کی گئی، اسی طرح زخمیوں کو بحفاظت قریبی ہسپتالوں تک پہنچانے اور یونیورسٹی عمارت کو دہشت گردوں سے پاک کرنے جبکہ گرفتار افراد کو بروقت تھانہ منتقلی کا بھی مشق بھی کیا گیا، اسی طرح اردگرد ہنگامی طور پر خصوصی ناکہ بندی کر کے آنے جانے والے گاڑیوں کی سنیپ چیکینگ کے دوران تلاشی، سنیفر ڈاگز کے ذریعے سوئیپنگ جبکہ یونیورسٹی عمارت اور ملحقہ عمارتوں پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنانا بھی خصوصی مشق کا حصہ تھا ۔