سیٹلائٹ ٹاؤن میں گاڑیوں سے چیزیں چرانے والا گرفتار

October 04, 2022

کوئٹہ (آن لائن) سیٹلائٹ ٹائون میں مکینوں کی گاڑیوں سے چیزیں چوری کرنے والے گروہ ایک کارندے کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ تین فرار ہو گئے پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹائون میں گاڑیوں سے چیزیں چوری کرنے والے گروہ کے چار کارندے گزشتہ روز کھڑی گاڑیوں سے رم نکالنے کو شش کر رہے تھے علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے بتایا گرفتار ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کر دی جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔