ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہین آفریدی کا فٹ ہونا بہت ضروری، مدثر نذر

October 05, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ کے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر مدثر نذر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہین آفریدی کا فٹ ہونا بہت ضروری ہے، شاہین آفریدی کے بغیر ہماری بولنگ بہت کمزور ہوگی۔منگل کوانہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو تگڑا اور فٹ ہوکر واپس آنا ہوگا، کیونکہ جب شاہین آفریدی اتنے وقفے کے بعد واپس آئیں گے تو اگر ان پر فوری بوجھ ڈالا گیا تو اس سے بھی مشکل ہو سکتی ہے اس لیے بڑی احتیاط کے ساتھ اس معاملے کو دیکھنا ہوگا۔ موجودہ بولنگ لائن اپ سے آسٹریلیا میں توقع نہیں رکھنی چاہیے، ناتجربہ کاری کی وجہ سے ان فاسٹ بولروں کو مشکل پیش آئے گی۔ جن بولرز کو لو باؤنس وکٹوں پر اتنے رنز پڑ رہے ہیں تو آسٹریلیا میں سوچیں کہ ان بولرز کے ساتھ بیٹرز کیا سلوک کریں گے۔