حکومت ڈالرز کے ساتھ اشیاء خورونوش میں بھی عوام کو ریلیف دے، ضیاء عباس

October 05, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت ڈالرز کے ساتھ اشیاء خوردو نوش میں بھی عوام کو ریلیف دے ، اس کے بغیر حکومت کو اگلے انتخابات میں نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ نئے وزیر خزانہ اسحق ڈار کے آنے کے بعد امید پیدا ہوگئی ہے کہ وہ ملک کو معاشی طور پر پہنچنے والے نقصان سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔