ریلوے کی انسداد ڈینگی آگاہی ریلی

October 05, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ایس ریلوے ملتان ہسپتال ڈاکٹر ماہ منیر اور ڈویژنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سید عبدالسمیع کی سربراہی میں گزشتہ روز ڈینگی آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ریلوے ہسپتال کے سٹاف سمیت ریلوے ملازمین نے بھی شرکت کی بعدازاں ریلوے کالونی میں سپرے کروایا گیا۔