H-12 میں اسلام آباد کے سب سے بڑے میواکی فاریسٹ کا افتتاح

October 05, 2022

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کی ہدایت کی روشنی میں انوائرمنٹ ونگ کی جانب سے اسلام آباد کا سب سے بڑا میواکی فاریسٹ اسلام آباد کے سیکٹر H-12 میں بنایا گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے اور ایم ڈی ماری پٹرولیم نے منگل کے روز پودے لگا کر اس میواکی فاریسٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انوائرمنٹ اختر رسول اور سی ڈی اے کے دیگر افسران بھی مو جود تھے۔میواکی فاریسٹ کو نجی کمپنی ماری پٹرولیم کے تعاون سے 17 ایکڑ اراضی پر بنایا گیا ہے جس میں ابتدائی طور پر 20 ہزار مختلف اقسام کے بڑے سائز کے پودے لگائے گئے ہیں ۔ فاریسٹ میں حفاظتی باڑ بھی نصب کی گئی ہے۔