بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے متعلق سندھ حکومت کو پھر مہلت

October 06, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کے لیئے ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی کی درخواستوں پر سندھ حکومت کو جواب کے لئے مہلت دے دی، سپریم کورٹ احکامات پر عمل درآمد سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی کی درخواستوں کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب جمع کرانے کے لیے ایک بار پھر مہلت مانگ لی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی قوانین میں ترمیم کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے لہذا مہلت دی جائے کہ کمیٹی اپنا کام مکمل کر لے پھر جواب بھی جمع کرا دیں گے، عدالت عالیہ نے مہلت دیتے ہوئے سماعت 6 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی، واضح رہے عدالت عالیہ نے بلدیاتی اختیارات سے متعلق درخواستوں کو یکجا کررکھا ہے۔