مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملیں

October 06, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد نمبر 2 میں روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق فوری شناخت نہیں ہو سکی عمر 55 سال کے قریب ہے ، نارتھ کراچی 2 منٹ کی چورنگی فائزہ ہائٹس کےفلیٹ سےنامعلوم شخص کی لاش ملی، پولیس کے مطابق فوری شناخت نہیں ہو سکی عمر 50 سال ہے ، نارتھ ناظم آبادحیدری بلاک S فٹ پاتھ سےضعیف شخص کی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ،عمر60سال ہے۔