محکمہ صحت سندھ، نرسنگ کالجوں میں گریڈ 19 کے پرنسپل تعینات

October 06, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت نے سندھ کے نرسنگ کالجوں میں گریڈ 19کے پرنسپل تعینات کر دیئے ہیں، اس سلسلے میں بدھ کو اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق گریڈ 19کے 25نرسنگ اور کلینیکل لیکچرز کو صوبے بھر کے میل اور فیمیل کالجز آف نرسنگ میں بحیثیت پرنسپل تعینات کیا گیا ہے،میل کالج آف نرسنگ لیاری میں تعینات شبانہ بلوچ کو ہٹا کر ان کی جگہ ارشار عباسی جبکہ 2لیکچررز کو ڈپٹی ڈائریکٹر نرسنگ تعینات کیاگیا ہے ۔