• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی علما کرام سے ملاقاتیں، عید میلاد النبیﷺ شایان شان منانے کا عزم

کرا چی ( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین احمد سلیم صدیقی، وسیم آفتاب نے وفد کے ساتھ مفتی نعمان نعیم سے جامعہ بنوریہ اور علامہ سید اظہر حسین نقوی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی،انہوں نے کہا کہ ربیع الاول بابرکت مہینہ ہے اور عید میلاد النبی ﷺ کو ہر سال کی طرح ہم سب مل کر شایان شان اور نہایت عقیدت و احترام سے منائیں گے، اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان تمام عقائد سے تعلق رکھنے والوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے ہمیشہ ساتھ کھڑی رہتی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید