مریم نواز کی بریت جمہوریت کی فتح ہے، چوہدری پرویز علی سندھیلہ

October 06, 2022

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن ہالینڈ کا اہم اجلاس صدر چوہدری پرویز علی سندھیلہ کی زیر صدارت اور چیئرمین سید اقرار شاہ کی نگرانی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور وفکر کیا گیا ۔ اجلاس کے شرکاء نے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی نیب کیس میں تاریخی فتح پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔صدر چوہدری پرویز علی سندھیلہ نے مریم نواز کی بریت کو جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیٹیکل انجیئرنگ کا دور ختم ہوچکا، اب جمہوریت کا حقیقی دور شروع ہوا ہے ۔ جنرل سیکرٹری فیصل منظور نے مریم نواز کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے نازی انتقام کا دور اختتام کو پہنچا ۔ مریم نواز کی قربانیاں ملک و قوم کے لئے تھیں، انشاءاللہ وہ اب پارلیمانی سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی،سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر نے کہا عمران خان اسحاق ڈا ر پر اس لئے تنقید کرتے ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ اسحاق ڈار معیشت ٹھیک کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیں گے پھر عمران خان کا منجن بکنا بند ہوجائے گا ۔ اس لئے اسحاق ڈار سے ڈالر کے ساتھ ساتھ عمران خان نیازی بھی ڈر رہے ہیں ۔ اجلاس میں سیلاب زدگان کے لئے چندہ مہم شروع کرنے پر بھی اتفاق ہوا، آئندہ چند دنوں میں پارٹی کی جانب سے پاکستانی سفارتخانے میں وزیر اعظم فنڈز میں رقم جمع کرادی جائے گی ۔اجلاس کے اختتام پر تمام عہدیدران نے صدر چوہدری پرویز سندھیلہ کو پاکستان میں گورنر پنجاب کی جانب سے قومی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔ اجلاس میں دیگر پارٹی عہدیددران سینئر نائب صدر جاوید بٹ پیارا، سمیت دیگر عہدیدران محمد یونس بٹ ، شاہد مقصود، محمد سعید،مہر محمد وقاص،خورشید مغل ،فیصل منظور، حاجی عبدالقیوم، سید رضوان احمدضیا، سید عامر عباس، چوہدری طارق، جاوید آفتاب ، نعمان سلیم بٹ،محمد محسن صدیق، نزاکت علی صدیق، اور عبدالباسط خان نے شرکت کی ۔