عمران خان 70 برس کے ہوگئے

October 06, 2022

لاہور(ٹی وی رپورٹ)سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں 70ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔عمران خان نے لاہور میں90شارع قائد اعظم میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اپنی سالگرہ کاکیک کاٹا۔عمران خان نے کارکنوں کو ’ہیپی برتھ ڈے‘ کے نعروں کے جواب میں بتایا کہ میری اصل سالگرہ کی تاریخ 5 اکتوبر ہی ہے‘پاسپورٹ پر غلطی سے تاریخ پیدائش 25 نومبر لکھی گئی ہے۔