سونا 150 روپے فی تولہ سستا

October 06, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ،روپے کی قدر میں اضافے کے باعث سونے کی قیمت میں کمی،150روپے فی تولہ سستا ہو گیا، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5ڈالر فی اونس کے اضافے سے1704 ڈالر سے بڑھ کر 1709 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے لیکن اس کے برعکس ڈالر کے مقابلے پر روپے کی قدر میں اضافےکے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 150 روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 48ہزار 300 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 27ہزار 143 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1620 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔