سوشل میڈیا رولز کو اکتوبر کے آخر تک حتمی شکل دیدی جائے گی‘ امین الحق

October 06, 2022

اسلام آباد ( نامہ نگار) وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے موجودہ صورتحال میں وفاقی حکومت سے ایم کیو ایم کی علیحدگی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ہمارے تعلقات اطمینان بخش ہیں، ٹک ٹاک بہت جلد پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرے گا۔ فیس بک کا وفد بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ جس سے ملاقات میں پاکستان میں دفتر کھولنے پر بات چیت ہوگی، سوشل میڈیا رولز کو اکتوبر کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے گی، بدھ کو صحافیوں سے ملاقات میں غیررسمی گفتگو کے دوران وفاقی وزیر امین الحق نے وفاقی حکومت سے ایم کیو ایم کی علیحدگی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا اربن سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کے رابطے میں ہیں، ایم کیو ایم کا جو بھی فیصلہ ہوتا ہے رابطہ کمیٹی کی منظوری سے ہوتا ہے۔