فیصل بینک اور کے الیکٹرک کے درمیان معاہدہ

October 06, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)فیصل بینک اور کے الیکٹرک کے درمیان معاہدہ ،صارفین بجلی کے بل 3 ماہ کی آسان اقساط میں ادا کر سکیں گےتفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) اور کے الیکٹرک نے معاشی بحران کے دور میں صارفین کی ادائیگی کا بوجھ کم کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے ،اس کے ذریعے فیصل اسلامی نور کارڈ ہولڈرز اب 3 ماہ کے آسان اقساط میں اپنے بجلی کے بل ادا کر سکیں گے۔