میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام ’’کاروان مصطفیٰؐ‘‘ کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس

October 06, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) علامہ قاری غلام شبیر سواگی نے کہا ہے کہ اس سال جشن میلاد النبیؐ پہلے سے کہیں زیادہ جوش وولولہ اور عقیدت ومحبت سے منایا جائے گا، مرکزی جلوس کاروان مصطفیٰؐ کی قیادت شیخ الحدیث علامہ سید ارشد سعید کاظمی کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلاد کمیٹی ملتان کے زیر اہتمام جامع مسجد ابوبکر صدیق نیو ملتان میں منعقدہ مرکزی جلوس کاروان مصطفیٰؐ کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس میں صدارتی خطاب میں کیا۔