نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے تحت پولی سسٹک اوورین سنڈ رومکے حوالے سے آگہی واک

October 06, 2022

ملتان ( سٹاف رپورٹر) شعبہ امراض نسواں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام خواتین میں پولی سسٹک اوورین سنڈروم کے حوالے سے گزشتہ روز آگہیواک کا اہتمام کیا گیا،واک کی قیادت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد اور چیئرپرسن شعبہ امراض نسواں پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کی،اس موقع پر واک کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بیماریکی علامات، وجوہات اور علاج معالجے کے حوالے سے پیغامات درج تھے۔