ہلالِ احمر بلوچستان برانچ کے چیئرمین کی سردار شاہد لغاری سے ملاقات

October 06, 2022

کوئٹہ(پ ر)ہلالِ احمر بلوچستان برانچ کے چیئرمین شبیر بائیاں نے نیشنل ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری سے ملاقات کی۔ دونوں نے نو تعینات چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اِس موقع پر بلوچستان برانچ کودرپیش چیلنجوں سے متعلق آگاہی دی۔ سردار شاہد احمد لغاری نے برانچوں کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تمام مسائل بتدریج حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے اور امدادی سامان کی تقسیم کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ سب سے پہلے ہلالِ احمر نے بلوچستان کے متاثرہ اضلاع میں امداد پہنچائی۔ جو بلوچستان کے متاثرین سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔آنے والے دِنوں میں اُن علاقوں میں جہاں رسائی پہلے ممکن نہ تھی، وہاں جا کر جائزہ رپورٹس مرتب کرکے امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ بلوچستان برانچ کے زعما نے انہیں بلوچستان برانچ کے دورہ کی بھی دعوت دی۔ چیئرمین سردارشاہد احمد لغاری نے کہا کہ تمام برانچیں نیشنل ہیڈکوارٹرز کے دست و بازو ہیں۔ برانچ کی کامیابی نیشنل ہیڈکوارٹرز کی کامیابی ہے۔ ہمیں انسانیت کی خدمت کو مقدم رکھنا ہے، قدرتی آفات سے متاثرہ آبادی کو بروقت مددسے سہارا دینے کی روایت برقرار رکھی جائے گی۔