شہریوں کو آٹے کی بروقت فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، محکمہ خوراک

October 07, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ملتان ڈویژن سردار انجم نے کہا ہے کہ شہریوں کو آٹے کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے، ملتان، لودھراں سمیت دیگر مقامات پر محکمہ فوڈ کے متعلقہ افسران ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے فوڈ افسران و شہریوں سے کی گئی ملاقات میں کیا ادھر عوامی وسماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ فوڈ افسران کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں کہ شہریوں کو بروقت آٹے کی دستیابی ممکن نہ ہو رہی ہے حالانکہ شہریوں کو بروقت آٹے کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور متعلقہ افسران ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ڈی ایف سی لودھراں ظہیر احمد نے کہا کہ شہریوں کو بروقت آٹے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں منافع خوروں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے جو کہ شہریوں کو بلاوجہ پریشانی میں مبتلا کر رہے ہیں۔