یاسر خاکوانی کی قل خوانی، سیاسی دینی، سماجی شخصیات کی شرکت

October 07, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین کھرل کے بھائی یاسر خان خاکوانی کی قل خوانی ہوئی۔ جس میں ایم ایس نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹ ڈاکٹر طارق امیر چوہدری،رانا اعجاز نون،بابو نفیس انصاری،زاہد دولتانہ، حسن رضا کھرل،حسنین کھرل،عاطف کھرل،قاسم لنگاہ، ایم سلیم راجہ سمیت سیاسی ،دینی،سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔معروف عالم دین قاری عبد الماجد نقشبندی نے خطاب کیا۔