عدالتی حکم پر لال مسجد کی سڑکیں ساڑھے تین سال بعد کھول دی گئیں

October 07, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مرکزی جامع مسجد’’ لال مسجد ‘‘کی دونوں سڑکیں میلوڈی روڈ اور مسجد روڈ جمعرات کی شام ساڑھے تین سال کے بعد کھول دی گئیں تاہم لال مسجد کے دونوں داخلی دروازوں پر پولیس کے 20جوان اب بھی تعینات ہیں ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے بدھ کو لال مسجد کے اطراف کی دونوں سڑکیں کھولنے کا حکم دیا تھا ۔مئی 2019ء میں انتظامیہ نے لال مسجد کے سامنے کی سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا تھا اور مولانا عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ ام حسان کا داخلہ بند کردیا تھا۔