غیر قانونی طریقے سے آنے والے 13 افغان باشندے گرفتار

November 25, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن پولیس نے غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرکے آنے والے 13افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا، بنا کسی شناخت کے مشکوک حالت میں گرفتار کئے گئے افغان باشندوں کا کریمنل ریکارڈ بھی بائیومیٹرک کے ذریعے چیک کیا جارہا ہے،گرفتار افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔