انوائرمنٹل امپیکٹ اسیسمنٹ کے بعد چار تعمیراتی منصوبوں کی منظوری

November 25, 2022

اسلام آباد (ساجد چوہدری ،اپنے نامہ نگار سے)پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے )نےانوائرمنٹل امپیکٹ اسیسمنٹ کے بعد چار تعمیراتی منصوبوں کی منظوری دیدی ہے ،جن چار تعمیراتی منصوبوں کی گزشتہ روز منظوری دی گئی ان میں شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کا اکیڈمک بلاک، ماڈل پناہ گاہ پی ڈبلیو ڈی ترنول ، ماڈل پناہ گاہ پارک روڈ ترامڑی چوک ترلائی اور ایوان صحت ، سیاحت کمپلکس سیکٹر ایف فائیو ون اسلام آباد شامل ہیں ، ان کا ابتدائی ماحولیاتی معائنہ (آئی ای ای) اور ماحولیاتی اثر کی تشخیص (ای آئی اے)کی رپورٹ بمطابق ابتدائی ماحولیاتی معائنہ اور ماحولیاتی اثر کی تشخیص کے ضابطے 2000اور سوال و جوابات کے بعد ان تعمیراتی منصوبوں کی منظوری دی گئی، ان منصوبوں کیلئے پاک ای پی اے کو فروری تا جون درخواستیں بھجوائی گئی تھیں ۔