افواج پاکستان ہمارے ملک و قوم کے تحفظ کی ضامن ہیں، امجد امین بوبی، چوہدری عظیم، شکیل احمد

November 26, 2022

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) اوور سیز پاکستانی و کشمیر ی کمیونٹی نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور شمشاد مرزا کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وٹفورڈ کمیونٹی فورم کے چیئرمین امجد امین بوبی ،کشمیر رابطہ کمیٹی کے سابق صدرچوہدری محمد عظیم اور ممتاز کاروباری ، سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شکیل احمد جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا مثبت عمل ہے، اوور سیز کشمیر ی توقع کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ایسے ہی فیصلے ہوتے رہیں گے ، دونوں رہنماؤں نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارے ملک و قوم کے تحفظ کی ضامن ہیں، حالیہ سیلاب متاثرین اور ملک میں دہشت گرد ی کے خاتمے کے لیے دی گئی قربانیوں کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،ہم جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ان کی ذہانت اور پاکستان کے لیے دی گئی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ہم شہدائے افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جہنوں نے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تعیناتی سے یہ بات واضح ہو گئی کہ وزیراعظم پاکستان نے قانون وآئین کی بالادستی قائم کرتے ہوئے بحران کو ختم کر دیا ، پاکستان کی سیاسی قیادت قانون و انصاف کی بالادستی قائم کرنے کے لئے آپس میں اتحاد ،اتفاق اور نظم و ضبط پیدا کرے، یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک بڑا مثبت فیصلہ ہے۔ ہماری دعائیں افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ پاکستان کی سالمیت کو محفوظ رکھے ۔