سعودی کلب کی رونالڈو سے معاہدے میں دلچسپی

November 26, 2022

جدہ(آئی این پی)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ دنوں انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کر لیں ، برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ دنوں دیے گیے ایک متنازع انٹرویو کے بعد سامنے آیا جس میں رونالڈو نے کلب پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ میرے دل میں کلب کے منیجر کے لیے کوئی عزت نہیں ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹریونائٹیڈ سے علیحدگی کے بعد سعودی کلب الہلال نے پھر سے رونالڈو سے معاہدے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔