مارک ووڈکی پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

November 26, 2022

ابو ظبی (جنگ نیوز) انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مارک ووڈ کولہے کی انجری کا شکار ہیں، انہوں نے تین روزہ پریکٹس میچ کے دوران زیادہ بولنگ بھی نہیں کی۔ ٹیم نے پاکستان آمد سے قبل ابوظبی میں انگلینڈ لائنز کے خلاف وارم اپ میچ کھیلا۔