قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ آج سے شروع

November 26, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ 26 نومبر سے لاہور میں ہوگی۔ مقابلے نشتر اسپورٹس کمپلیکس کے سائیکلنگ ویلیو ڈروم میں ہونگے۔ 9 ٹیمیں حصہ لینگی جس میں چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان، اسلام آباد سمیت ڈیپارٹمنٹس شامل ہیں۔ واپڈا کی مینز اور ویمنز ٹیمیں چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں۔ ایک سو سے زائد مود و خواتین سائیکلسٹ ان ایکشن ہوں گی۔