کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر شہریوں کی تشویش درست ہے، گورنر سندھ

November 26, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اور امن و امان کی صورتحال، اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ، ملاقات میں پولیس فورس کی مہارت میں اضافہ، کمیونٹی پولیسنگ اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی، گورنر سندھ نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کا موئثر استعمال یقینی بنایا جائے، کمیونٹی پولیسنگ میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، پولیس نے بھی امن کے قیام میں نمایاں کردار ادا کیا، کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر شہریوں کی تشویش درست ہے،دریں اثنا گورنرسندھ نے کورنگی نمبر 6کی مارکیٹ کا دورہ کرکے دکانداروں سے ان کے مسائل معلوم کئے،مختلف اشیاء کی قیمتیں معلوم کیں اور عوام سے اشیاء کی دستیابی کے بارے میں بھی استفسار کیا، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہلوگوں میں محبت بانٹنا اور دلوں کو جوڑنے کا خواہش مند ہوں۔