کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) منگھوپیر سلطان آباد میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوبی ہوئی 40سالہ رومانہ زوجہ حق نواز کی لاش برآمد کرکے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کاکہنا ہےکہ ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے ، پولیس کے مطابق ورثاء تحقیقات میں تعاون نہیں کرر ہے ، دریں اثنا سرجانی ٹائون سیکٹر7D گورنمنٹ اسکول کے قریب گھر سے 45 سالہ محمد یاسین ولد محمد رفیق کی پھندا لگی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق ورثا کا کہنا تھا کہ محمد یاسین نے مہنگائی اور معاشی بدحالی سے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ خودکشی کی ہے ، علاوہ ازیں کلفٹن بلاک 1 کے قریب رہائشی اپارٹمنٹ کی نویں منزل سے گرکے 40سالہ رئیس ولد رشید جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی میت کو اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق متوفی مزدور کام کے دوران پائون سلپ ہوکرنیچے گر گیا ۔