• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کے ملازمین کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کردی، مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تقریباً ساڑھے گیارہ ہزار ملازمین کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کردی گئی ہے ، یہ پاکستان کا پہلا بلدیاتی ادارہ ہے جہاں میڈیکل انشورنس پالیسی نافذ کی گئی ہے، کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی باتیں وہ لوگ کررہے ہیں جنہوں نے ماضی میں اس شہر کو مسائل کی دلدل میں دھکیلا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں میڈیکل انشورنس کارڈ، سروس وہیکل اور لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید