کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے ملازمین کو ہاؤس رینٹ الاؤنس نہ ملنے کے خلاف درخواست پر فریقین کو آئندہ سماعت کے لئیے نوٹس جاری کردیا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اپریل کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے ، نوٹیفکیشن کے تحت ملازمین کے ہاؤس رینٹ کو ختم کردیا گیا تھا، بورڈ کی قرارداد کے مطابق ملازمین کو ہاؤس رینٹ ملے گا۔