• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن حدید، بیوی نے بچوں کیساتھ مل کر شوہر قتل کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن حدید میں ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جسے مبینہ طور پر اسکی بیوی اور بچو ں نے ہتھوڑے کے وار سے ہلاک کردیا ،تفصیلات کے مطابق گلشن حدید فیز IIمیں گھر سے 55سالہ انور ولد سعید کی تشدد زدہ لاش ملی جسے اسپتال منتقل کیا ،ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹائون نے بتایا کہ مقتول ویلڈر کا کام کرتا تھا اسے اسکی بیوی او بیٹوں نے گھریلوں تشدد سے تنگ آکر قتل کیا ،مقتول آئے روز اپنی بیوی اور بیٹوں کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا،بدھ اور جمعرات کی شب انور نے اپنی اہلیہ اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا اور انہوں نے غصہ میں آکر انور پر ہتھوڑے کے وا ر کئے جس سے وہ ہلاک ہوگیا ،پولیس نےملوث مقتول کی اہلیہ اور بیٹے کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید