کیمبرج نے پاکستان میں آؤٹ اسٹینڈنگ کیمبرج لرنر ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کر دیا

November 26, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے پاکستان میں آؤٹ اسٹینڈنگ کیمبرج لرنر ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ایوارڈز جون 2022 کے کیمبرج امتحان میں پاکستان میں طلباء کی تعلیمی کامیابیوں کا ثبوت ہے۔ بہت سے اسکول اپنے طلبہ کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے انفرادی ایوارڈز کی تقریبات کا انعقاد بھی کریں گے۔